مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور نئی حکومت کے درمیان ہماہنگی بہت ضروری ہے۔
رہبر معظم کے ساتھ ملاقات کے بعد ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رہبر معظم کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ نومنتخب حکومت کی کامیابی پارلیمنٹ کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نومنتخب صدر کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ آج صبح ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے رہبر معظم سے ملاقات کی جس میں رہبر معظم نے اس بات پر تاکید کی کہ پارلیمنٹ اور حکومت دونوں کو اہم مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ